خاتون کی ہلاکت پر مشتعل مظاہرین کا بھارتی اداکار کے گھر پر حملہ

خاتون کی ہلاکت پر مشتعل مظاہرین کا بھارتی اداکار کے گھر پر حملہ

الو ارجن کے گھر پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا
خاتون کی ہلاکت پر مشتعل مظاہرین کا بھارتی اداکار کے گھر پر حملہ

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2024

بھارتی اداکار الو ارجن کی رہائش گاہ کے باہر مشتعل مظاہرین نے احتجاج کیا اور پھر گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے نامور اداکار الو ارجن کی فلم شوٹنگ کے دوران بھگڈر مچنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی جس پر اداکار کو پولیس نے گرفتار کیا تاہم انہیں اگلے ہی روز ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

اتوار کے روز حیدرآباد دکن میں الو ارجن کی رہائش گاہ کے باہر لواحقین نے احتجاج کی اور اس دوران مشتعل مظاہرین اداکار کے گھر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں اداکار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے اداکار کے گھر پر پتھراؤ کیا، جبکہ ٹماٹر پھینکے اور گملے بھی توڑ دیے۔

مظاہرین نے اداکار سے مطالبہ کیا کہ وہ مرنے والی خاتون کے اہل خانہ کی کفالت کریں۔ واضح رہے کہ 4 دسمبر کو فلم پشپا 2 کی حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر پر پریمیئر کے موقع پر مچنے والے بھگڈر سے ایک خاتون کچل کر ہلاک ہوگئی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!