کینسر کی تکلیف نے اداکارہ کو اللہ یاد کروادیا

کینسر کی تکلیف نے اداکارہ کو اللہ یاد کروادیا

اداکارہ حنا خان چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہیں اور ان کا تیسرا اسٹیج چل رہا ہے
کینسر کی تکلیف نے اداکارہ کو اللہ یاد کروادیا

ویب ڈیسک

|

11 Jul 2024

کینسر سے متاثر ہونے والی اداکارہ کو سرطان کے علاج کی تکلیف اور شدت کے بعد اللہ یاد آگیا۔

چھاتی کے تیسرے اسٹیج کے کینسر میں مبتلا ہونے والی اداکار حنا خان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کی اور اُس میں اللہ سے اپنی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

حنا خان کی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی بھی درد، تکلیف اور مشکل سے نہیں نکال سکتا۔

3

اداکارہ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اے اللہ میری آپ سے درخواست ہے کہ میری مدد فرمائیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ایموشنل ایموجی بھی بنا کر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حنا خان نے کینسر کی تشخیص کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا، پھر اُس کے بعد اُن کی کیموتھراپی بھی ہوئی جس کے لیے انہوں نے اپنے بال بھی کٹوا لیے تھے۔

حنا خان کی انسٹاگرام اسٹوری سے واضح ہورہا ہے کہ اداکارہ کینسر کے علاج کے دوران شدید تکلیف میں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!