کینسر سے متاثر ہونے والی اداکارہ کی دل دہلا دینے والی پوسٹ

کینسر سے متاثر ہونے والی اداکارہ کی دل دہلا دینے والی پوسٹ

اداکارہ نے اپنی ہمت کی وجہ پلک کے ایک باقی بچ جانے والے بال کو قرار دیا
کینسر سے متاثر ہونے والی اداکارہ کی دل دہلا دینے والی پوسٹ

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2024

کینسر کے مرض کا شکار ہونی والی  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ حنا خان کی کیمو تھراپی آخر مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے کینسر سے مقابلہ کرنے کے اس کٹھن سفر میں ہمت و حوصلہ بننے والے ایک بال سے اپنے مداحوں کو ملوایا۔

اداکارہ نے اپنی آنکھوں کی تصاویر شیئر کی اور دکھایا کہ کیمو کیوجہ سے ان کی پلکیں تک جھڑ گئی ہیں مگر اس تصویر میں ایک بال نظر آرہا ہے جسے حنا خان نے اپنا حوصلہ قرار دیا۔

انہوں نے سخت و مشکل علاج کے دوران پلکوں کے بچ جانے والے آخری بال کو بہادر اور جنگجو قرار دیا اور لکھا کہ میں اپنی کیمو تھراپی کے آخری مراحل میں ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسی مشکل صورتحال میں پلک کا یہ ایک بال میری ہمت کا ذریعہ ہے جو میرے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کر رہا ہے، ہم یہ سب دیکھ رہے ہیں اور آگے بھی دیکھیں گے، ان شاء اللّٰہ۔

حنا خان نے مزید بتایا ہے کہ ایک دہائی سے کبھی نقلی پلکوں کا استعمال نہیں کیا لیکن اب شوٹس کے لیے کرنا پڑے گا۔

بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حنا خان نے خود کو تسلی دی اور لکھا کہ کچھ نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!