لاسٹ ڈانس: ماہرہ خان اور فواد خان کی 1947 کی محبت کی کہانی

لاسٹ ڈانس: ماہرہ خان اور فواد خان کی 1947 کی محبت کی کہانی

یہ شارٹ فلم 1947 کے پس منظر پر بنائی جارہی ہے، جس میں رومانوی کہانی کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے
لاسٹ ڈانس: ماہرہ خان اور فواد خان کی 1947 کی محبت کی کہانی

ویب ڈیسک

|

24 Nov 2025

معروف پاکستانی سپر اسٹارز ماہرہ خان اور فواد خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی شارٹ فلم "لاسٹ ڈانس" میں اپنے شاندار انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یہ فلم 1947 کے پس منظر پر بنائی جارہی ہے، جس میں رومانوی کہانی کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

شارٹ فلم میں ماہرہ خان سیاہ گاؤن اور وولیوم والے باب ہیئر اسٹائل میں بے حد دلکش نظر آئیں، جبکہ فواد خان کلاسک بلیک سوٹ میں نہایت جاذبِ نظر لگے۔

فلم میں دونوں کردار ایک دوسرے سے بچھڑ جانے کے خوف اور جنگ کے بعد دوبارہ ملنے کی اُمید کے بارے میں گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس نے اس مختصر فلم میں بھی جذبات کی گہرائی پیدا کر دی ہے۔

"لاسٹ ڈانس" میں ماہرہ اور فواد کی کیمسٹری ایک بار پھر مداحوں کو بے حد پسند آئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!