اداکارہ کبری خان کا اصل نام کیا ہے؟ حیران کن انکشاف

اداکارہ کبری خان کا اصل نام کیا ہے؟ حیران کن انکشاف

لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ اداکار ہیں تو آپ مذہب سے بہت دور ہوں گے،
اداکارہ کبری خان کا اصل نام کیا ہے؟ حیران کن انکشاف

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنا اصل نام سب کو بتادیا جس پر سننے والے حیران رہ گئے۔

ایک انٹرویو میں کبری خان نے انکشاف کیا کہ اُن کا نام کبری خان ہے مگر پاسپورٹ پر نام ’رابعہ خان‘ درج ہے۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید فنکار برادری مذہب سے دور ہوتی ہے۔ 

کبری خان نے نہ صرف دعاؤں کی اہمیت کے بارے میں کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح بہترین پروجیکٹس کا انتخاب کرنے اور مداحوں سے ملنے والی محبتوں پر اللہ کا شکر بجا لاتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ اداکار ہیں تو آپ مذہب سے بہت دور ہوں گے مگر اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ نامور اداکارہ نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح اداکاروں کو ہمیشہ مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں عمرہ کر کے واپس آئی تو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کمنٹس پاس کیا کہ کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں، میں تبصرے پر اس لیے حیران ہوئی کہ اُس خاتون کا تعلق اسی انڈسٹری سے تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!