لیڈی ڈاکٹر کا قتل، شریا گھوشال کے اقدام نے سب کے دل جیت لیے
ویب ڈیسک
|
1 Sep 2024
بھارت کے شہر کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے بہیمانہ قتل پر شریا گھوشال نے ایک فیصلہ کر کے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔
بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کا ستمبر میں کلکتہ میں کنسرٹ شیڈول تھا تاہم انہوں نے مومتا قتل پر اسے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
شریا نے اپنے بیان میں کہا کہ بحثیت عورت کلکتہ میں خاتون کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل پر میری روح کانپ گئی اور جسم لرز اٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں اس واقعے پر شدید رنجیدہ ہوں اور اسی وجہ سے اپنا کنسرٹ منسوخ کررہی ہوں۔ شریا نے لکھا کہ میں نے اپنی ٹیم کو کنسرٹ کی نئی تاریخ شیڈول کرنے کا کہہ دیا ہے۔
گلوکارہ کے اس بیان پر مداحوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ کنسرٹ منسوخ کر کے شریا نے اپنے بڑے پن اور انسان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 14 ستمبر کو کولکتہ میں شریا گھوشال کا میوزک کنسرٹ شیڈول تھا تاہم، کنسرٹ سے چند روز قبل گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اُنہوں نے کولکتہ ریپ کیس کی متاثرہ فیملی سے اظہار یکجہتی کرنے اور ظلم کے خلاف اُٹھاتے ہوئے کنسرٹ ملتوی کردیا ہے۔
Comments
0 comment