معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

بیوی ہو تو ایسی، نصیبوں والی، روبی، تلاش، میرا انصاف اور الزام میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

Webdesk

|

17 Nov 2025

کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار شفیع محمد کی 18 ویں برسی 17 نومبر کو منائی گئی۔ ورسٹائل فنکار شفیع محمد شاہ نے اپنے منفرد انداز اور اداکاری کے ایسے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں جس نے انہیں امر کر دیا۔

 1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے۔رعب دار آواز اور جاذب نظر شخصیت کے مالک شفیع محمد شاہ نے ریڈیو سے بطور صدا کار فنی سفر کا آغاز کیا۔

پھر اداکاری کی دنیا میں صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا جس کا ہر ایک نے اعتراف کیا۔ اڑتا آسمان، تیسرا کنارہ، چاند گرہن، آنچ اور جنگل جیسے بے شمار ڈرامے ان کی شناخت بنے۔

تیس سالہ فنی سفر کے دوران انہوں نے سو سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بیوی ہو تو ایسی، نصیبوں والی، روبی، تلاش، میرا انصاف اور الزام میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

 دھیما لیکن پر اثر لہجہ رکھنے والے شفیع محمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ 17نومبر 2007کو یہ درخشاں ستارہ دار فانی سے کوچ کر گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!