معروف گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک، لاش بھی ناقابل شناخت ہوگئی

معروف گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک، لاش بھی ناقابل شناخت ہوگئی

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی موقع پر ہی مکمل تباہ ہوگئی
معروف گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک، لاش بھی ناقابل شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک

|

23 Nov 2025

معروف گلوکار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی تباہ اور لاش ناقابل شناخت تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف پنجابی گلوکار ہرمن سدھو 21 نومبر 2025 کو ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی پنجاب کے شہر پٹیالہ سے منسا جاتے ہوئے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق 37 سالہ گلوکار کی گاڑی زور دار تصادم کے بعد بری طرح تباہ ہو گئی، اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

ہرمن سدھو کو حادثے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔ بعد ازاں اہلِ خانہ کو ان کے انتقال کی اطلاع دے دی گئی۔

پنجابی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ہرمن سدھو کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ میں مبتلا ہے، جبکہ مداح ان کی موسیقی، خدمات اور فنی سفر کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ناقابل شناخت تھی تاہم دستاویز کی مدد سے اس کی پہچان کی گئی اور گھر والوں نے بھی تصدیق کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!