معروف گلوکار مبینہ طور پر منشیات کے اضافی استعمال کی وجہ سے گھر میں مر گئے

معروف گلوکار مبینہ طور پر منشیات کے اضافی استعمال کی وجہ سے گھر میں مر گئے

گلوکار کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے
معروف گلوکار مبینہ طور پر منشیات کے اضافی استعمال کی وجہ سے گھر میں مر گئے

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2025

کوریا کے معروف پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال کی عمر میں مبینہ طور پر منشیات کے زیادہ استعمال کر کے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورین سنگر اور نغمہ نفار چو وہیسنگ گزشتہ شام جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

دی کوریا ٹائمز کے مطابق پاپ اسٹار وہیسنگ کی گزشتہ شام اپنے منیجر سے میٹنگ تھی لیکن وہ اس میٹنگ میں شریک نہ ہوسکے۔ گلوکار کی والدہ جب ان کو دیکھنے گئیں تو انہوں نے بے ہوش پایا جس کے بعد اسپتال لے جانے پر ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

ڈاکٹر نے شک ظاہر کیا ہے کہ مبینہ طور پر گلوکار کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کیوجہ سے ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!