معروف نوجوان بھارتی گلوکارہ جسمانی اعضا ناکارہ ہونے پر چل بسے

معروف نوجوان بھارتی گلوکارہ جسمانی اعضا ناکارہ ہونے پر چل بسے

گلوکار کئی روز سے اسپتال میں داخل تھے
معروف نوجوان بھارتی گلوکارہ جسمانی اعضا ناکارہ ہونے پر چل بسے

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2025

معروف بھارتی گلوکار جسمانی اعضا ناکارہ ہونے پر انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوڈیہ گلوکار ہیومنے ساگر کئی دن تک اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسے۔ انہیں تین روز قبل طبیعت بگڑنے پر اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی حالت سنبھالنے کی کوشش کرتی رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کو 14 نومبر کو نمونیا اور جگر کے شدید مسائل کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر سری کانت بہیرا نے بتایا کہ انہیں جدید طبی سہولیات اور خصوصی نگہداشت فراہم کی گئی، تاہم حالت بگڑتی گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مختلف سیاسی شخصیات، ریاست کے وزیراعلیٰ اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ہیومنے ساگر نے وائس آف اڑیسہ سیزن 2 جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جبکہ آخری رسومات کے دوران انہیں عقیدت کے ساتھ الوداع کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!