2 hours ago
مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے، اداکارہ مریم نور
Webdesk
|
8 Feb 2026
لاہور: نامور اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے۔، پیسے کم ہوجائیں گے میں اس بات سے بہت خوفزدہ ہوتی ہوں۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں،اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو وکیل ہوتی، مجھے پھولوں کی خوشبو بہت پسند ہے اور اگر کوئی کھانا بنا رہا ہو اس کی خوشبو آجائے تو وہ بھی بہت اچھی لگتی ہے کیونکہ میں کبھی کبھی ہی کھانا بناتی ہوں۔
اداکار ہ نے کہا کہ ایوارڈ شو میں کوئی بلائے تو ضرور جائوں گی لیکن یہ خرچے کا کام ہے آپ کو جانے کے لیے خود کے اوپر انویسٹ کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں جو ایوارڈ شو میں جارہا ہے اسے ہی اسٹار مانا جاتا ہے، پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈز بھی نہیں دئیے جاتے۔
Comments
0 comment