مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں تینوں خانز کی سرپرائز پرفارمنس

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں تینوں خانز کی سرپرائز پرفارمنس

عامر خان، شاہ رخ اور سلمان خان نے اسٹیج پر ایک ساتھ رقص کیا
مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں تینوں خانز کی سرپرائز پرفارمنس

Webdesk

|

3 Mar 2024

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں پہلی بار بالی ووڈ کے تینوں خانز نے ایک ساتھ ڈانس کر کے مداحوں اور شرکا کو سرپرائز دیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں اننت امبانی کی شادی کی تقاریب یکم سے تین مارچ تک منعقد کی گئیں جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات سمیت دنیا بھر کے نامور ستاروں، ٹیک جائنٹس، سیاست دان اور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب کی سرپرائز انٹری تو ایک سے بڑھ کر ایک تھی مگر سب سے زیادہ خوشگوار اور حیران کن مرحلہ وہ تھا جبکہ تینوں خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان اسٹیج پر آئے اور گانے پر رقص کیا۔

تینوں خانز کو ایک ساتھ ڈانس کرتا دیکھ کر مداح نہ صرف حیران ہوئے بلکہ انہیں ایک ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا اور یہ بھی کہا کہ ابھی تینوں کے زوال کا کوئی چانس نہیں ہے۔

کچھ مداحوں نے شاہ رخ خان کے اُس انٹرویو کا حوالہ بھی دیا جس میں کنگ خان نے کہا تھا کہ ابھی کسی پروڈیوسر کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ تینوں خانز کو ایک ساتھ برداشت کرسکے۔

صارفین نے اس پرفارمنس کو شاہکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب مکیش امبانی ہی کرسکتا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!