ماریہ بی کا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہمیشہ کیلیے کرنے کا مطالبہ
ماریہ بی نے یہ مطالبہ یوٹیوبر کے ساتھ گفتگو میں کیا
ویب ڈیسک
|
10 Jun 2024
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کردی۔
ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ہمیشہ کیلیے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور فلسطین کی آزادی کے آواز بھی بلند کی۔
انہوں نے لکھا کہ ہم لوگ طاقت رکھتے ہیں کہ ملکر ان برائی کی قوتوں کو ختم کرسکتے ہیں جو ہمارے لوگوں کو تباہ کررہے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ انشاءاللہ، زندگی بھر کے لیے ان پروڈکٹس کو گھروں سے باہر نکال دیں۔
Comments
0 comment