متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے ساری تفصیلات بلاجھجھک بتادیں
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2024
پاکستانی اداکارہ، ماڈل و میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔
متھیرا نے ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور نازیبا ویڈیو سے متعلق پوچھے گئے سوال کا تفصیلی جواب دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری نازیبا ویڈیوز 2021 میں منظر پر آئیں اور یہ پنجاب کے شہر جھنگ میں رہنے والے کسی آدمی نے ایڈیٹ کر کے بنائیں جس کے بعد 2، 2 ہزار کے حساب سے اسے لوگوں میں فروخت کیا۔
متھیرا نے کہا کہ اُس کے بعد یہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد مین نے سائبر کرائم ایف آئی اے کو درخواست دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ ملزم دیگر لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز فروخت کرتا تھا جو وہ نہیں جانتی کہ اصل ویڈیوز تھیں یا پھر فیک بنائی گئی تھیں تاہم لڑکیوں کیلئے یہ وقت بہت مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس چیز سے اس لئے آسانی سے نمٹ سکیں کیونکہ ان کا بیک گراؤنڈ مضبوط ہیں اور ان کے گھر والے اور دوست انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔
Comments
0 comment