7 hours ago
میرا دل یہ پکارے سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر کا 3 بار میٹرک میں فیل ہونے کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2025
سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک ڈانس اسٹیپ سے کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی ٹک ٹاک اسٹار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تین بار میٹرک میں فیل ہوئیں اور پھر انہوں نے پڑھائی چھوڑ دی۔
’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ گانے پر اپنے رقص کی وجہ سے راتوں رات مشہور ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر نے حال ہی میں اپنی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اظہر نے اپنی پڑھائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی میں کی گئی ڈانس پرفارمنس نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا تھا، جس کی نقل بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی کی۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ وہ اس وقت ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر سرگرم ہیں اور ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ’’میں میٹرک تین مرتبہ فیل ہوئی۔ پڑھائی میں کبھی ذہین نہیں رہی، بمشکل پاس ہوتی تھی۔ آخر میں دوستوں کے دباؤ پر اسکول جانا شروع کیا تو امتحان پاس کر سکی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ تعلیم میں غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھا سکیں، اس لیے اب وہ ماڈلنگ کو اپنا مستقل پیشہ بنانے کی خواہش رکھتی ہیں۔
Comments
0 comment