نازیبا ویڈیو کیس، عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کے حوالے سے فتوی سامنے آگیا
ویب ڈیسک
|
31 Oct 2024
معروف مرحوم ٹی وی میزبان، سیاست دان عامر لیاقت اور اُن کی تیسری اہلیہ کے حوالے سے فتویٰ سامنے آگیا ہے۔
یہ فتویٰ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال لے کر آئیں اور انہوں نے لکھا کہ فتوے کی روشنی میں اب دانیہ کو عامر لیاقت کی اہلیہ لکھنا غیر شرعی ہے۔
بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر پر ایک پبلک نوٹس اور فتوے شیئر کیے۔ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے۔
بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کیلئے باقاعدہ طور پر فتویٰ نکلوایا کہ وہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان سے طلاق لے چکی تھیں اس لئے انہیں عامر لیاقت کی بیوہ نہیں کہا جاسکتا۔
فتوے میں کہا گیا ہے کہ دانیہ کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں اس لیے وہ عامر لیاقت کی وراثت کی حقدار نہیں جبکہ وہ اب حکیم شہزاد سے شادی بھی کرچکی ہیں لہذا دانیہ کی نسبت عامر لیاقت سے نہ جوڑی جائے۔
Comments
0 comment