پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھتی ہوں، طریقہ یوٹیوب سے سیکھا، راکھی ساؤنت
راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کو خوش قسمتی قرار دیا ہے
ویب ڈیسک
|
4 Apr 2024
اسلام قبول کرنے والی معروف اور متنازع بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساؤنت نے کہا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب کی مدد سے نماز پڑھنا سیکھ لی ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں راکھی ساؤنت نے مذہب تبدیلی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلام قبول کرنے کے بعد وہ سکون حاصل ہوا جس سے وہ برسوں تک محروم تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اسلام قبول کرنا جہاں اُن کے لیے خوش قسمتی کا باعث بنا وہیں عمرہ ادائیگی اور مسجد الحرام و نبوی کی زیارت کے بعد اُن کی زندگی میں بہت زیادہ خوشگوار تبدیلیاں آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد سے میں روزانہ پانچ وقت پابندی سے نماز ادا کرتی ہوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں راکھی ساؤنت نے کہا کہ انہوں نے نماز ادا کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا ہے۔
Comments
0 comment