پریانکا چوپڑا انگلش ایکشن فلم کے دوران زخمی، چہرہ لہو لہان، جسم پر زخم کے نشانات

پریانکا چوپڑا انگلش ایکشن فلم کے دوران زخمی، چہرہ لہو لہان، جسم پر زخم کے نشانات

اداکارہ ان دنوں اپنی فلم دل بلف کی شوٹنگ میں مصروف ہیں
پریانکا چوپڑا انگلش ایکشن فلم کے دوران زخمی، چہرہ لہو لہان، جسم پر زخم کے نشانات

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا انگلش ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران لہولہان جبکہ اُن کا جسم زخمی ہوگیا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں اُن کے کاندھے اور کلائی پر زخم و نیل دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اُن کا چہرہ خون سے لت پت تھا اور ناک و ہونٹ سے خون بہہ رہا تھا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ایکشن فلموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک اور دن دفتر میں گزر رہا ہے، ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے‘۔

اس کے ساتھ پریانکا چوپڑا نے ایک ہیش ٹیگ ’دل بلف‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جبکہ دیگر تصویر میں شوٹنگ کے دوران دیگر افراد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!