6 hours ago
اقرار الحسن کی تین بیگمات کے ساتھ عید
اقرار نے تینوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کیں

ویب ڈیسک
|
8 Jun 2025
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے عید الاضحی کے موقع پر تینوں بیگمات کے ساتھ وقت گزارا اور تینوں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
اقرار الحسن کی تین بیگمات اور ایک بیٹا پہلاج ہے۔
انہوں نے اپنی پہلی بیوی قرہ العین اور بیٹے پہلاج کے ساتھ تصویر شیئر کی، پھر دوسری اہلیہ فرح اور تیسری بیگم عروسہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔
ان تینوں تصاویر میں سب خوش لباس اور مسکراتے چہروں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
تصاویر سامنے آنے پر مداح نہ صرف حیران ہوئے بلکہ انہوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور اقرار الحسن کو موجودہ دور کا خوش قسمت ترین انسان قرار دیا۔
Comments
0 comment