قاتلانہ حملے کا خطرہ، سلمان خان نے مہنگی ترین بلٹ اور بم پروف گاڑی خرید لی
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2024
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بابا صدیق کے قتل اور بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے پیش نظر مہنگی ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ کی جانب سے نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظر سلمان خان نے 6 کروڑ 60 لاکھ مالیت کی ایس یو وی نسان بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔
یہ گاڑی سلمان خان نے دبئی سے منگوائی ہے جس بھارتی روپے میں 2 کروڑ کی بنتی ہے۔ گاڑی جلد حاصل کرنے کیلیے سلمان خان شپمنٹ پر پیسہ بھی خرچ کریں گے۔
یہ گاڑی گولی کے ساتھ دھماکا خیز مواد کا الرٹ بھی دیتی ہے جبکہ کیموفلاج کی صلاحیت کے حامل شیشے بھی لگے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان نے گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات سے ایک بلٹ پروف کار خرید کر درآمد کی تھی، جب انہیں اور ان کے والد سلیم خان کو پہلی بار بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
Comments
0 comment