رمضان میں ڈانس، اداکارہ حنا بیات تنقید کرنے والوں پر برس پڑی، رقص کا دفاع

رمضان میں ڈانس، اداکارہ حنا بیات تنقید کرنے والوں پر برس پڑی، رقص کا دفاع

اداکارہ نے لندن میں ایک موسیقار کے ساتھ سڑک پر ڈانس کیا تھا
رمضان میں ڈانس، اداکارہ حنا بیات تنقید کرنے والوں پر برس پڑی، رقص کا دفاع

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2025

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے رمضان المبارک میں وائرل ہونے والی اپنی ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے اس کا دفاع کیا ہے۔

اداکارہ نے تنقیدکا دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خوشی بانٹنے کے لیے رقص کیا۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ لندن میں ایک موسیقار نے انہیں پہچان کر بالی ووڈ کے گانے پر رقص کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کیا۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کتنی اہم ہے، اور انہوں نے صرف اسی جذبے کے تحت رقص کیا۔

انہوں نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں، اور جو لوگ یہ نہیں سمجھتے وہ ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی لندن میں سڑک پر رقص کرنے کی ویڈیو رمضان المبارک کے دوران وائرل ہوئی جس پر صارفین نے حنا خواجہ بیات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے ڈانس کرنے یا موسیقی سے گریز کرنا چاہیے مگر انہوں نے عادت سے مجبور ہوکر نہیں کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!