ریمپ پر ایسا کیا ہوا اداکارہ عروہ حسین کی چیخ نکل گئی
اداکارہ ریمپ پر واک کررہی تھیں، ویڈیو وائرل ہوگئی
Webdesk
|
21 Dec 2024
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین ریمپ واک کررہی تھیں کہ اچانک اُن کی چیخ نکل گئی اور پھر تمام حاضرین اُن کی طرف متوجہ ہوئے۔
معاملہ کچھ یوں پیش آیا کہ تین روزہ فیش ویک میں ریمپ پر اداکارہ نے جلوے بکھیرے اس دوران وہ اسٹیج پر آتے ہی لڑکھڑا گئیں تاہم انہوں نے بہت خوبصورتی کے ساتھ خود کو سنبھالا۔
ریمپ پر واک کے دوران صبا قمر، کنزہ ہاشمی، نمرہ خان، نمرہ مہرہ اور دیگر نے عروسی جوڑوں میں حُسن کے جلوے بکھیرے۔ اس شو کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عروہ حسین کو ریمپ واک کے دوران ایک نہیں دو مرتبہ لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Comments
0 comment