شادی کرنا غلطی تھی جس کا دس منٹ میں ہی اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

شادی کرنا غلطی تھی جس کا دس منٹ میں ہی اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

پہلی شادی کو بچانے کے لیے دس سال تک کوشش کی مگر علیحدگی ہوگئی، اداکارہ
شادی کرنا غلطی تھی جس کا دس منٹ میں ہی اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

ویب ڈیسک

|

14 May 2024

نامور پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا مگر پھر بھی رشتہ برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے دس سال تک سب کچھ برداشت کیا۔

ساجد حسین کے ساتھ ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے اپنی شادی کے پہلے تلخ تجربات اور معاشرتی رویوں کی کھل کر عکاسی کی۔

انہوں نے بتایا کہ میری پہلی شادی اگرچہ محبت کی تھی مگر پھر بھی دس منٹ کے اندر احساس ہوگیا تھا کہ شادی کا فیصلہ غلط ہے تاہم اس کے باوجود میں نے دس سال تک رشتہ برقرار رکھنے اور نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پہلی شادی صرف میرے لیے ہی غلط فیصلہ نہیں تھا بلکہ میرے شوہر کیلیے بھی یہ غلط تھی کیونکہ ہماری ہم آہنگی نہیں ہورہی تھی، معاشرے اور والدین کی وجہ سے میں نے ایک دہائی تک سب کچھ برداشت کیا اور والدین سے بھی چھپایا۔

نادیہ خان نے کہا کہ آخر میں ایک دہائی کے بعد جب علیحدگی ہوئی تو پھر میں نے والدین کو سب بتایا، جس پر سب نے کہا کہ میں اتنے عرصے کیوں خاموش رہی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ میں بطور عورت اپنا گھر بسانا چاہتی تھی اور رشتہ نبھا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بچے اکثر بیرون ملک میں مقیم اپنے والد سے ملتے ہیں اور میں اس کی حمایت بھی کرتی ہیں کیونکہ اولاد اور باپ کو میں دور نہیں کرسکتی۔

نادیہ خان کی پہلی شادی خاور نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹی اور بیٹے کی ولادت ہوئی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

اس کے بعد اداکارہ نے 2021 میں پاکستان ایئرفورس کے ریٹائرڈ افسر سے شادی کی۔ نادیہ خان کے دوسرے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی اس سے قبل دو شادیاں ہوچکی ہیں اور یہ اداکارہ کے ساتھ اُن کی تیسری شادی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!