شفقت چیمہ آئی سی یو میں منتقل، کوما میں چلے گئے
شفقت چیمہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے سے وہ کوما میں چلے گئے ہیں۔
Webdesk
|
23 Oct 2024
پاکستانی فلم انڈسٹری میں ولن کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف اداکار شفقت چیمہ کوما میں چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق معروف اداکار شفقت چیمہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے سے وہ کوما میں چلے گئے ہیں۔
شفقت چیمہ لاہور کے نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔اہل خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
Comments
0 comment