شفقت امانت علی چاہت فتح علی کو وائرل کرنے والوں پر برس پڑے

شفقت امانت علی چاہت فتح علی کو وائرل کرنے والوں پر برس پڑے

چاہت فتح علی کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تضحیک ہورہی ہے، شفقت امانت علی
شفقت امانت علی چاہت فتح علی کو وائرل کرنے والوں پر برس پڑے

ویب ڈیسک

|

23 Jun 2024

معروف کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی نے چاہت فتح علی کے بارے میں کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور انہیں وائرل کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

چاہت فتح علی کے بارے میں حالیہ شو میں بات کرتے ہوئے شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے انہیں دیکھ کر کیونکہ ہم نے مذاق مذاق میں اپنے گلوکاروں کا مذاق اڑانے والوں کو مشہور کردیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس میں قصور چاہت فتح علی سے زیادہ عوام کا ہے کیونکہ ہمارے لوگ تماش بین بن گئے ہیں، سب کو تماشا چاہیے! 

ان کا کہنا ہے کہ اس سب کا خمیازہ ہمارے بچے بگھتیں گے کیونکہ ہم ان کے لئے ایسی مثالیں چھوڑ کر جا رہے ہیں، بچے انھیں مثالوں کو ٹارگٹ بنا کر یہی سب حاصل کرنے کی کوشش کریں گے!

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!