میر رضا کے بزنس پارٹنر اور بھائی کی عبوری ضمانت میں توسیع
7 ستمبر کو مقدمے کا عبوری چالان پیش ہونا ہے، اس کے بعد ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی، ریمارکس
Webdesk
|
1 Sep 2026
کراچی: میر رضا قتل کیس میں بزنس پارٹنر احمد اور اس کے بھائی عبداللہ کی عبوری ضمانت کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر اور درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے۔
وکیل دانیال حسین نے عدالت کو بتایا کہ مقتول کے اہلخانہ اور سینئر وکیل ہائیکورٹ میں قائم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مصروف ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ 7 ستمبر کو مقدمے کا عبوری چالان پیش ہونا ہے، اس کے بعد ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی۔
درخواست گزار کے وکیل خالد ممتاز نے کہا کہ انہیں سماعت ملتوی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے بغیر مزید کارروائی کے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Comments
0 comment