اشنا شاہ نے عمرہ ادا کرلیا، مظلوم فلسطینوں کی آزادی کیلیے دعا

اشنا شاہ نے عمرہ ادا کرلیا، مظلوم فلسطینوں کی آزادی کیلیے دعا

اداکارہ نے تصاویر سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کیں
اشنا شاہ نے عمرہ ادا کرلیا، مظلوم فلسطینوں کی آزادی کیلیے دعا

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2023

فلسطین کے معاملے پر اسرائیلی بربریت اور مظلوموں کو کھل کر حمایت کرنے والی پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے خاوند کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے عمرہ ادائیگی کی خبر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ وہ یہ سعادت حاصل کرنے پر انتہائی خوش ہیں۔

اداکارہ نے اس موقع پر فلسطینیوں کیلیے دعا کی اور لکھا کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ وہ 75 سال سے نسل پرستی اور وحشیانہ نسل کشی کا سامنا کررہے ہیں، اللہ انہیں جلد آزادی دے‘۔

اشنا نے بتایا کہ اُن کے شوہر حمزہ امین نے پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے اس پر اداکارہ نے اپنے خاوند کو خصوصی مبارک باد بھی دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!