ہمیں مسلح افواج پر فخر ہے، شعیب ملک کا پاک فوج کو خراج تحسین
شعیب ملک نے مزید کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

Webdesk
|
11 May 2025
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے پاک فوج کی بہادری اور استقامت کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ"ہماری مسلح افواج کی جانب سے دکھائی گئی بہادری الفاظ سے بالا تر ہے۔
سابق کپتان نے مسلج افواج کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کیلئے متاثر کن ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے مزید کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔
Comments
0 comment