شوبز شخصیات کی طلحہ انجم کے ساتھ اظہار یکجہتی، نادیہ خان پر شدید تنقید

شوبز شخصیات کی طلحہ انجم کے ساتھ اظہار یکجہتی، نادیہ خان پر شدید تنقید

یاسر حسین نے نادیہ حسین جو ارنب گوسوامی قرار دے دیا
شوبز شخصیات کی طلحہ انجم کے ساتھ اظہار یکجہتی، نادیہ خان پر شدید تنقید

ویب ڈیسک

|

22 Nov 2025

ریپر طلحہ انجم پر اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی شدید آن ائیر تنقید کے بعد شوبز شخصیات انجم کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

سونیا حسین، یاسر حسین اور دیگر فنکاروں نے نادیہ خان کے رویّے کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ایک معروف فنکار کی حب الوطنی پر بلاجواز سوال اٹھایا۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں سونیا حسین نے طلحہ انجم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی فنکار کے ساتھ مجرم جیسا سلوک نہیں ہونا چاہیے، خصوصاً قومی ٹی وی پر۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’سامعین کے جذبے سے متاثر ہوکر پرچم تھام لینا کسی کو اپنے ملک سے غدار نہیں بناتا۔‘‘

سونیا نے طلحہ انجم کو خود ساختہ اور محنتی فنکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور گفتگو زیادہ وقار اور احترام کے ساتھ بھی کی جا سکتی تھی۔

اداکار یاسر حسین نے بھی نادیہ خان پر تنقید کی اور انہیں بھارتی اینکر ارنب گوسوامی سے تشبیہ دی۔ انہوں نے لکھا کہ طلحہ پاکستان سے محبت کرتا ہے اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت بین الاقوامی اسٹیج پر مدعو کیا جاتا ہے، جہاں بھارتی بھی اس کے شو دیکھنے آتے ہیں۔

یاد رہے کہ نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں طلحہ انجم کا انٹرویو کرتے ہوئے بھارتی پرچم تھامنے کی ویڈیو پر ان سے سخت سوالات کیے تھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی نادیہ کے رویّے کو تنقیدی نظروں سے دیکھا۔

بعد ازاں طلحہ انجم نے وضاحت دی تھی کہ اگر ان کے عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ہر بات کا کریڈٹ پاکستان کو دیتا ہوں، اگر کسی کو دکھ پہنچا ہو تو میں معافی چاہتا ہوں۔‘‘

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!