شوگر کی وجہ سے سینئر اداکار کے پیر کی انگلیاں کٹ گئیں، مدد کی اپیل

شوگر کی وجہ سے سینئر اداکار کے پیر کی انگلیاں کٹ گئیں، مدد کی اپیل

خواجہ سلیم نے پاکستان اور بھارت میں بھی تھیڑ کیا ہے
شوگر کی وجہ سے سینئر اداکار کے پیر کی انگلیاں کٹ گئیں، مدد کی اپیل

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2024

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار خواجہ سلیم انتہائی علیل ہیں اور ذیابیطس کی وجہ سے اُن کی پیروں کی انگلیاں کٹ گئیں ہیں، اداکار نے مالی پریشانیوں کی وجہ سے حکومت سے علاج اور دیگر اخراجات میں مدد کی اپیل کی ہے۔

سن 1972 میں بطور چائلڈ اسٹار آرٹسٹ پی ٹی وی سے کیریئر کا آغاز کرنے والے خواجہ سلیم نے سرحد پار بھارت میں بھی تھیٹرز میں کام کیا اور منفرد کامیڈی کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

وہ کچھ عرصے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث اُن کی پیروں کی انگلیاں کٹ گئیں اور اب وہ گھر پر ہی ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں انٹرویو میں شکوہ کیا کہ انہیں نہ صرف شوبز شخصیات بلکہ حکومت نے بھی نظر انداز کردیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے علاج کی خاطر انہیں محض 2 لاکھ روپے ادا کیے جب کہ ان کی ادویات پر یومیہ 8 ہزار روپے تک کا خرچہ آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر میں زخم ہونے کی وجہ سے دو انگلیاں کٹ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں 80 فیصد لوگ منافق ہیں اور بیمار پڑنے کے بعد کسی نے داد رسی تک نہیں کی تاہم کچھ نے مالی معاونت کی ہے۔ خواجہ سلیم نے شکوہ کیا کہ حکومت پنجاب نے انہیں محض دو لاکھ روپے دیے، جس سے ان کی محض 20 دن کی ادویات ہی آ سکیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!