شوہر کی اجازت سے سابق بوائے فرینڈ سے اب تک بات کرتی ہوں، اداکارہ مریم نفیس

شوہر کی اجازت سے سابق بوائے فرینڈ سے اب تک بات کرتی ہوں، اداکارہ مریم نفیس

اداکارہ نے یہ انکشاف حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کیا
شوہر کی اجازت سے سابق بوائے فرینڈ سے اب تک بات کرتی ہوں، اداکارہ مریم نفیس

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس با ت کا اعلم اُن کے شوہر کو بھی ہے۔

حال ہی میں مریم نفیس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کیریئر سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شوہر کی اجازت کے بعد وہ اب تک اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کبھی کبھار بات بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان جو رشتہ ہے اُس میں ریڈ فلیگ نہیں ہوتا، ریڈ فلیگ یہ ہوتا ہے کہ شوہر یا بیوی کوئی بات چھپائے یا کوئی ایسا کام ہو جو وہ کررہا ہو پر تذکرہ نہ کرے۔

مریم نفیس نے کہا کہ میرے سابق بوائے فرینڈ سے قریبی تعلقات ہیں اور اُس کی بہن میری بہت اچھی دوست ہے جبکہ ہمارا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی ہے جبکہ میرے شوہر کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ سب کچھ جانتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر نے مجھے اپنے گھر پر دوست کو بلانے یا اُس کے گھر جانے کی اجازت دی ہوئی ہے جبکہ سابق بوائے فرینڈ سے ابھی تک دوستی ہے اور ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ، اگر کہیں ملاقات ہو تو بات چیت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے سال 2022 میں امان احمد نامی شخص سے شادی کی تھی، اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!