شوہر کیساتھ تصویر لگانے پر حسد کے مارے لوگ مر جاتے ہیں، ندا یاسر

شوہر کیساتھ تصویر لگانے پر حسد کے مارے لوگ مر جاتے ہیں، ندا یاسر

اداکارہ نے اپنے مارننگ شو میں جہاں مہمان اداکاراؤں کی رائے لی وہیں اپنے خیالات بھی شیئر کیے۔
شوہر کیساتھ تصویر لگانے پر حسد کے مارے لوگ مر جاتے ہیں، ندا یاسر

Webdesk

|

29 Aug 2024

کراچی : پاکستانی سابقہ اداکارہ، میزبان و یوٹیوبر ندا یاسر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے اور صارفین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل پر بات کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے مارننگ شو میں جہاں مہمان اداکاراؤں کی رائے لی وہیں اپنے خیالات بھی شیئر کیے۔

ندا یاسر کا اس مارننگ شو کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ صارفین کے منفی رویوں کا شکوہ کر رہی ہیں۔

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی خوشی کوئی تصویر شیئر کریں گی تو حسد کے مارے لوگ مر جاتے ہیں ۔

ندا یاسر نے مزید کہا کہ اگر کسی کو بھنک پڑ جائے کہ آپ اور آپ کے ہمسفر کے دوران کوئی مسئلہ چل رہا ہے تو لوگوں کے دلوں میں لڈو پھوٹنے لگتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!