والد شوبز میں آنے کی وجہ سے آج تک بات نہیں کرتے، اداکارہ امر خان

والد شوبز میں آنے کی وجہ سے آج تک بات نہیں کرتے، اداکارہ امر خان

والد انڈسٹری میں آنے کے مخالف تھے اور سمجھتے تھے کہ میں خاندان کیلیے شرمندگی کا باعث بنوں گی، امر خان
والد شوبز میں آنے کی وجہ سے آج تک بات نہیں کرتے، اداکارہ امر خان

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2024

پاکستانی اداکارہ امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ والد کو شوبز انڈسٹری پسند نہیں تھی اسلیے اُن کی والد سے آج تک بات نہیں ہوئی۔

اپنے ایک انٹرویو میں امر خان نے انکشاف کیا کہ والد صاحب کو شوبز انڈسٹری اور اس میں میرا آنا پسند نہیں ہے اس لیے جب سے وہ وابستہ ہوئیں تو والد سے بات چیت بند ہے اور آج تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں جانے سے پہلے والد نے روکنے کی کوشش کی اور ایک خط ای میل کی صورت میں لکھا کہ ‘شوبز میں جانا خاندان کیلیے باعث شرمندگی ہوگا‘۔

امر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کو جواب دیا کہ ’میں کبھی اپنی والدہ اور والد کے خاندان کو شرمندہ نہیں کریں گی‘۔

اداکارہ نے کہا کہ والدہ نے بہت کوشش کی کہ والد کے ساتھ اداکارہ کے تعلقات بہتر ہوجائیں لیکن وہ اپنے والد کیلئے دل میں محبت اور گرم جوشی پیدا نہ کرسکیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!