اونچے خاندان کی وجہ سے والدین صاحبہ سے ڈرتے تھے، ریمبو

اونچے خاندان کی وجہ سے والدین صاحبہ سے ڈرتے تھے، ریمبو

صاحبہ کی والدہ کو شادی کیلیے منانے میں چار سال کا عرصہ لگا، اداکار
اونچے خاندان کی وجہ سے والدین صاحبہ سے ڈرتے تھے، ریمبو

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

معروف اداکار افضال خان المعروف ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ والدین اُن کی اہلیہ صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریمبو نے بتایا کہ صاحبہ کا تعلق مجھ سے اچھے گھرانے سے تھا، جس کی وجہ سے میرے والدین ڈرتے تھے تاہم جب انہوں نے ملاقات کی اور ساتھ رہے تو ڈر ختم ہوگیا۔

ریمبو نے بتایا کہ صاحبہ کی والدہ کو شادی کیلیے رضامند کرنے میں چار سال کا عرصہ لگا، میڈم نشو کے ساتھ کام کیا تو انہوں نے قریب سے دیکھا اور پھر بیٹی کا ہاتھ دینے پر رضامندی ظاہر کیا۔

ریمبو نے کہا کہ جب میرا اور صاحبہ کا رشتہ پکا ہوگیا تھا تو میرے والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے بہت ڈر رہے تھے کیونکہ صاحبہ اونچے خاندان کی معروف اداکارہ تھیں جبکہ میرے والدین سادہ تھے، میرے خاندان کا دور دور تک شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ والدین کی طرح، میں بھی ڈرتا تھا کہ صاحبہ میری فیملی کے ساتھ رہ سکے گی یا نہیں کیونکہ صاحبہ تو جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی، شادی سے پہلے جب وہ باہر جاتی تھیں تو اُن کے ساتھ اُن کا مینجر، سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور ایک خاتون ہوتی تھیں۔

ریمبو کے مطابق شادی کے بعد صاحبہ نے کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ اتنے پیسے والے گھر سے آئی ہے بلکہ ہمارے گھر پر بالکل ہماری طرح رہی اور کوئی جھجھک محسوس نہیں کی، صاحبہ کا اخلاق دیکھ کر آج میرے خاندان والے کہتے ہیں کہ تمہیں بہت اچھی بیوی ملی ہے، ہم تمہارے لیے اتنی اچھی بیوی نہیں ڈھونڈ سکتے تھے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!