وسائل دیے جائیں تو ہالی ووڈ سے 10 گنا بہتر فلم بناسکتا ہوں، خلیل الرحمان قمر
ویب ڈیسک
|
30 Dec 2024
معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ پاکستان میں ہالی ووڈ سے بہتر فلمیں بنتی ہیں، اس کے باوجود ملک میں فنکاروں کی عزت اور قدر نہیں ہے۔
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں، خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ پاکستانی فلمیں تخلیقی طور پر ہالی ووڈ کی فلموں سے کہی برتر ہیں، اس کی وجہ ان کے منفرد تخلیقی انداز ہے۔
انہوں نے پرزور دلیل دی کہ ان کے ڈراموں کو ہالی وڈ کے فلمسازوں کے بجائے پاکستانی فلم سازوں نے بہترین انداز میں ڈھالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم ہالی ووڈ سے زیادہ کارآمد ہیں؛ ان کے پاس صرف وسائل ہیں، جن کی ہمارے پاس کمی ہے،" ۔
معروف مصنف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو فنون اور تفریح کے میدان میں محدودیت کا سامنا ہے، جو فلم سازوں کو بامعنی موضوعات پر کہانیاں سنانے سے روکتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سیاسی اور مذہبی اثرات اکثر فلم سازی میں مداخلت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتا رہا ہوں، ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جو فنکاروں کو کچلتا ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر، جو اکثر تنازعات اور اسکینڈلز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، نے کہا، "تخلیق کا انحصار امریکہ، بھارت یا جاپان پر نہیں ہوتا، ہم وسائل کی کمی کے باوجود ان سے بہتر فلمیں بناتے ہیں۔"
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ہمارے پاس ان کے وسائل کا ایک تہائی حصہ ہوتا تو میں ہالی ووڈ سے دس گنا بہتر فلمیں بنا سکتا ہوں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی سینما تخلیقی صلاحیتوں کے لحاظ سے ہالی ووڈ کو پیچھے چھوڑتا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستانی فنکار زیادہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
Comments
0 comment