ویڈیو: راکھی ساونت کا پاکستان کیلیے روانہ؟ ہانیہ عامر سے اظہار محبت
ویب ڈیسک
|
22 Jan 2025
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔
اپنی ویڈیو میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا ٹک ٹاک سے کما رہی ہے اور آپ نے بند کیا ہوا ہے، اگر ٹک ٹاک نہیں کھولا تو پھر میں پاکستان جارہی ہوں۔
راکھی نے اپنے ہاتھ میں موجود پاسپورٹ ویڈیو میں دکھاتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان جارہی ہوں اور وہاں جاکر کسی پاکستانی سے شادی کروں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں نرگس، ہانیہ عامر سمیت دیگر سے ملاقاتیں کروں گی، ساتھ ہی راکھی نے ہانیہ عامر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس بس ایک ہی لیگج ہے تم اپنے گھر میں میرے ٹھہرنے کا بندوبست کرلو۔
Comments
0 comment