ایشوریہ اور ابھیشیک کی نئی ویڈیو کے بعد طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

ایشوریہ اور ابھیشیک کی نئی ویڈیو کے بعد طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

دبئی ایئرپورٹ پر اداکار جوڑی اور بیٹی کی ویڈیو بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ایشوریہ اور ابھیشیک کی نئی ویڈیو کے بعد طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2024

بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں نے دم توڑ دیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریہ رائے دبئی ایئرپورٹ پر اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھے گئے اور خوشگوار موڈ میں تھے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر جہاں طلاق کی افواہوں نے دم توڑا وہیں مداح بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے اور انہوں نے جوڑے کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس ویڈیو میں ابھیشیک، ایشوریہ اور اُن کی بیٹی آرادھیا کو  ہوائی اڈے پر کھڑی بس میں ایک ساتھ چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویسے تو دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو حال ہی کی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ایشوریہ رائے کے چند مداح اس ویڈیو کو پرانا قرار دے رہے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ آرادھیا کا ویڈیو میں موجود ہیئر  اسٹائل پرانا ہے، ان کا موجودہ ہیئر اسٹائل ایسا نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!