فیکٹ چیک: کیا انتخابی شیڈول جاری ہوگیا؟

فیکٹ چیک: کیا انتخابی شیڈول جاری ہوگیا؟

چیف الیکشن کمشنر نے اسحاق ڈار کے جاری کردہ شیڈول کو جعلی قرار دے دیا
فیکٹ چیک: کیا انتخابی شیڈول جاری ہوگیا؟

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2023

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔

اسحاق دار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک شیڈول جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ انتخابی شیڈول ہے جو الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن 20 سے 25 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، جس کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی اور یکم جنوری سے 6 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

اسحاق نے دعویٰ کیا کہ انتخابی شیڈول کے مطابق 9 جنوری کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی اپیلوں پر سماعت ہوگی، گیارہ جنوری کو اپیلوں پر اپیکٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا، 15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظر ثانی کی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی،17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی۔

حقیقت کیا ہے؟

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے اسحاق ڈار کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا شیڈول جعلی ہے کیونکہ ابھی تک انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!