مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر فائرنگ کی حقیقت سامنے آگئی

مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر فائرنگ کی حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر فائرنگ اور شدید زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں
مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر فائرنگ کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2024

سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا تھا کہ معروف اسلامی اسکالر مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹوں کے مطابق طارق مسعود کی گاڑی پر کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

حقیقت کیا ہے؟

جامعتہ الرشید کے ترجمان مولانا ندیم نے مدرسے کے مدیر مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر فائرنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طارق مسعود مکمل صحت مند اور کراچی میں ہیں جبکہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلا کر افرا تفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں کہ طارق مسعود بخیر و عافیت ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!