ڈاکٹر کا آپریشن کرنے کیلئے یوٹیوب ویڈیو پر انحصار، بچہ جان کی بازی ہار گیا

ڈاکٹر کا آپریشن کرنے کیلئے یوٹیوب ویڈیو پر انحصار، بچہ جان کی بازی ہار گیا

بچے کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر نے ہمیں آگاہ کیے بغیر اس کا آپریشن شروع کر دیا
ڈاکٹر کا آپریشن کرنے کیلئے یوٹیوب ویڈیو پر انحصار، بچہ جان کی بازی ہار گیا

Webdesk

|

8 Sep 2024

بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک پیش آیا جب ایک مبینہ جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب ویڈیو کی مدد سے زبردستی بچے کا آپریشن کیا اور بچہ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست بہار کے شہر ساران میں رونما ہونے والے واقعے میں ایک 15 سالہ بچے کو الٹیاں (Vomiting) آنے پر گنپتی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر اجیت کمار نے بچے کے گھر والوں کو بتائے بغیر اس کے پتے کا آپریشن کر دیا۔

گھر والوں کے مطابق اسے صرف الٹیاں آرہی تھی اور ہم چاہتے تھے وہ رک جائیں اور اسی لیے بچے کو ایک قریبی اسپتال لائے تھے مگر وہاں کے ڈاکٹر نے کہا اس کا آپریشن کرنا پڑے گا۔

بچے کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر نے ہمیں آگاہ کیے بغیر اس کا آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران ڈاکٹر نے  فون پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے ان ویڈیوز کی مدد سے آپریشن مکمل کیا مگر آپریشن کے بعد بچے کی طبیعت بگڑ گئی۔

خبر کے مطابق بعدازاں بعد ڈاکٹر نے ایک ایمولینس کا انتظام کیا اور اہلخانہ کو لیکر ریاستی دارالخلانہ پٹنہ روانہ ہوئے مگر راستے میں ہی بچے کا انتقال ہوگیا جس کے بعد بچے کی لاش کو اسپتال چھوڑ جانے کے بعد ڈاکٹر اجیت کمار اور دیگر عملہ فرار ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!