جاپانی پھل کے حیرت انگیز طبی فوائد

جاپانی پھل کے حیرت انگیز طبی فوائد

املوک جسے عام طور پر جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے جبکہ اس کا انگریزی نام پرسیمون ہے۔ ان دنوں اس موسم ہے اور بازاروں میں فروخت کیلئے بھی موجود ہے۔
جاپانی پھل کے حیرت انگیز طبی فوائد

|

21 Oct 2023

جاپانی پھل دیکھنے میں بہت خوبصورت اور خوش نما سا نظرآتا ہے۔ اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس ٹماٹر کا رنگ سرخ اور جاپانی پھل کا رنگ نارنگی ہوتا ہے۔

قدرت کی اس نعمت کے کیا فوائد ہیں یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت حنا انیس نے املوک کے بیش بہا فوائد سے ناظرین کو آگاہ کیا اور اس کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ اس پھل میں ایسے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو ہماری اندرونی صحت کے ساتھ ساتھ اچھے دماغ اور ایک صحت مند جسم کا ضامن ہوتے ہیں۔

حنا انیس کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ جاپانی پھل میں بے پناہ غذائیت موجود ہوتی ہے جیسا کہ پروٹین، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم وغیره اور اس پھل کا چھلکا بھی قدرتی غذائیت بھرپور ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک افواہ ہے کہ ذیابیطس کے مریض پھل نہیں کھا سکتے ایسا ہرگز نہیں بلکہ صبھ ناشتے میں تازہ پھل کا ایک کپ جوس پینا ذیابیطس کے مریض کیلئے نقصان دہ نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!