کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم خبر

کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم خبر

ماہرین نے کورونا کی تمام اقسام سے لڑنے والی ویکسین تیار کرلی
کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم خبر

ویب ڈیسک

|

9 May 2024

برطانیہ کے طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی تمام اقسام سے لڑنے والی نئی ویکسین تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف کیمبرج ، آکسفورڈ اور کیلیفورنیا اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مشترکہ تحقیق کے بعد کورونا سے لڑنے والی نئی ویکسین تیار کی جس کی چوہوں پر آزمائش کی گئی ہے۔

مطالعے کے سربراہ پروفیسر روری ہلز کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ سائنس دانوں کے عالمی وبا کے پھیلنے سے قبل ویکسین بننے کے مقصد کی جانب ایک قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دوا نہیں بلکہ انجکشن ہے جو کورنا کے متعدد پروٹیز کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط و بہتر بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ویکسین نئے ویریئنٹ سے بھی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!