لاہور کے میڈیکل اسٹورز سے اینٹی ٹیٹنس انجکشن ناپید
پچھلے ایک ہفتے سے انجیکشن کی سپلائی نہیں آرہی، دوائی کی قیمت بڑھانی ہو تو مصنوعی قلت پیدا کردی جاتی ہے۔
Webdesk
|
12 May 2024
لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر اینٹی ٹیٹنس انجیکشن ناپید ہوگئے، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے انجیکشن کی سپلائی نہیں آرہی، دوائی کی قیمت بڑھانی ہو تو مصنوعی قلت پیدا کردی جاتی ہے۔
فارمامینوفیکچرز کے مطابق بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے۔نجی کلینک اور اسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجیکشن ناپید ہیں،
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اینٹی ٹیٹنس انجیکشن سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہیں، سرکاری اسپتالوں میں حادثات کے شکار افراد کو اینٹی ٹیٹنس انجیکشن فراہم کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment