لوگوں کی نقل مکانی کے باعث کوئٹہ میں پولیو وائرس آگیا

لوگوں کی نقل مکانی کے باعث کوئٹہ میں پولیو وائرس آگیا

وزارت صحت نے تصدیق کردی، والدین سے پولیو کے قطرے پلوانے کی اپیل
لوگوں کی نقل مکانی کے باعث کوئٹہ میں پولیو وائرس آگیا

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2023

وزارت صحت نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو پروگرام کا سرویلنس نظام موثر انداز میں کام کررہا ہے تاہم لوگوں کی نقل مکانی کے باعث پولیو وائرس سامنے آرہا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ ایک بار پھر وزارت صحت نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!