مسواک کتنی فائدے مند ہے؟ تحقیق کے نتائج دیکھ کر ماہرین کا استعمال کا مشورہ

مسواک کتنی فائدے مند ہے؟ تحقیق کے نتائج دیکھ کر ماہرین کا استعمال کا مشورہ

لکڑی بہانے سے جسم کو مختلف فوائد حاصل ہوتے ہیں
مسواک کتنی فائدے مند ہے؟ تحقیق کے نتائج دیکھ کر ماہرین کا استعمال کا مشورہ

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

جنوبی کوریا کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ لکڑی کی اسٹک (مسواک) کو چبانا دماغی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، لکڑی کی اسٹک کو پانچ منٹ تک چبانے سے دماغ میں اینٹی آکسیڈینٹ گلوٹاتھیون کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈینٹ دماغی افعال کو بہتر بنانے اور علمی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ چبانے کا عمل انسانی دماغ میں اینٹی آکسیڈینٹس کی سطح کو تبدیل کر سکتا ہے۔ اس مطالعے کے لیے 52 صحت مند یونیورسٹی طلباء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک گروپ کو چیونگم دی گئی، جبکہ دوسرے گروپ کو لکڑی کی اسٹکس دی گئیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ لکڑی کی اسٹک چبانے والے گروپ میں گلوٹاتھیون کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

یہ تحقیق جرنل فرنٹیئرز ان سسٹمز نیورو سائنس میں شائع ہوئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دماغی اینٹی آکسیڈینٹس کی بڑھتی ہوئی سطح علمی افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ لکڑی کی اسٹک چبانا روایتی چیونگم کے مقابلے میں دماغی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!