موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا، تحقیق

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا، تحقیق

امریکی ماہرین کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے مچھروں کی پیداوار بھی بڑھ گئی ہے
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا، تحقیق

ویب ڈیسک

|

18 Nov 2024

موسمیاتی تغیر اور تبدیلیوں کی وجہ سے ڈینگی وائرس کے کیسز میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ماہرین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سال 2024 میں کرہ ارض کے درجہ حرارت میں دو ڈگری سے زائد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں عالمی سطح پر 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھروں کی پیدائش درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے ہورہی ہے اور سنگین مرض میں بھی اسی وجہ سے اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے۔ 

سائنس دان اس سے پہلے خبردار کرچکے تھے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندری طوفان، جنگلات میں آتشزدگی، خشک سالی اور سیلاب وغیرہ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ مگر عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!