پنجاب میں نمونیا کی وبا بے قابو، 240 بچے جاں بحق

پنجاب میں نمونیا کی وبا بے قابو، 240 بچے جاں بحق

نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہزار 661 ہو گئی
پنجاب میں نمونیا کی وبا بے قابو، 240 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2024

پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا۔ 

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 7 بچے انتقال کر گئے جس کے بعد رواں سال کے پہلے 26 دنوں کے دوران نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صرف لاہور میں 212 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایک بچہ نمونیا سے جان کی بازی ہار گیا۔ جس کے بعد رواں سال کے پہلے 26 دنوں میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہزار 661 ہو گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!