پنجاب میں رواں سال کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

پنجاب میں رواں سال کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے لیے ویکسین کی اہمیت کو سمجھیں
پنجاب میں رواں سال کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

Webdesk

|

4 Aug 2024

 راولپنڈی: پنجاب کے ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے بچے میں رواں سال کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جو کہ رواں سال پنجاب کا پہلا کیس ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے لیے ویکسین کی اہمیت کو سمجھیں، والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں۔

دوسری جانب، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے پنجاب سے کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عائشہ رضا نے کہا کہ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیس کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے، جس کی بنیاد پر ضلع میں آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!