سندھ میں ملیریا وبائی شکل اختیار کرنے لگا

سندھ میں ملیریا وبائی شکل اختیار کرنے لگا

سندھ میں ملیریا وبائی شکل اختیار کرنے لگا ہے، ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سندھ میں ایک لاکھ 6684 کیس رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں ملیریا وبائی شکل اختیار کرنے لگا

Webdesk

|

14 Oct 2024

کراچی :  گزشتہ ہفتے سندھ میں ایک لاکھ 6684 ملیریا کے کیسز سامنے آئے، شہروں میں کراچی ، لاڑکانہ ، خیرپور میرپور خاص اور دیگر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ملیریا وبائی شکل اختیار کرنے لگا ہے، ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سندھ میں ایک لاکھ 6684 کیس رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ ہفتے رپورٹ ہونے والے ملیریا کیسز میں لاڑکانہ میں 11588، خیرپور میں 10681 ، قمبر میں 7998، میرپور خاص 7230 کیس سامنے آئے۔

اس کے علاوہ اس دوران دادو میں 6045، بدین 5984 ، سانگھڑ میں 5703، تھرپارکر 5126 ، ٹنڈو اللہ یار 4809، سکھر 4673 ، نوشہرو فیروز 4590، شکارپور 3970، عمر کوٹ 3546 کیس رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ ہفتے کراچی ملیر سے 779 ، کراچی ویسٹ 155، وسطی 135، شرقی 124 ، کورنگی 82، ساوتھ 52، کیماڑی 6 کیسز سامنے آئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!