ایک دن میں چار پولیس کیسز رپورٹ، رواں سال کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی

ایک دن میں چار پولیس کیسز رپورٹ، رواں سال کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی

کراچی، جیب آباد سمیت دیگر علاقوں سے کیسز رپورٹ ہوئے
ایک دن میں چار پولیس کیسز رپورٹ، رواں سال کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2024

پاکستان کو پولیو وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کا سامنا ہے، کیونکہ منگل کو مزید چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے رواں سال مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

 حکام نے جیکب آباد میں دو نئے کیسز کی تصدیق کی جبکہ کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

 جیکب آباد میں ایک 32 ماہ کی لڑکی اور ایک 18 ماہ کے لڑکے میں انتہائی متعدی وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کراچی کے ضلع ملیر کا رہائشی 6 سالہ لڑکا اس مرض میں مبتلا ہوگیا۔

 اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 ماہ کے بچے میں وائرس کا پتہ چلا۔

 اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئے چار کیسز کے بعد کل تعداد 32 تک پہنچ گئی، جو ماہرین کی جانب سے پیش گوئی کی گئی 55-65 تعداد کے نصف کے برابر ہے۔

 وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔"ایک بار جب بچہ فالج کا شکار ہو جاتا ہے تو پولیو وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ میں تمام والدین، نگہبانوں، اساتذہ، کمیونٹی کے بزرگوں اور پڑوسیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھیں اور تمام بچوں کو فوری طور پر ویکسین پلوانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔"

 عائشہ نے کہا کہ ایک بار جب کوئی بچہ وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اس کے آس پاس کے سینکڑوں بچے خاموش خطرہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔

 "پاکستان میں کوئی بھی بچہ اس وقت تک محفوظ نہیں جب تک تمام بچوں کو پولیو وائرس کے لیے بار بار ویکسین نہیں پلائی جاتی۔"

 وائرس کے خلاف مہم 2025 کے وسط تک ٹرانسمیشن کو روکنے کے لیے ’اسٹرٹیجک روڈ میپ‘ کے تحت تمام صوبوں میں چلائی جا رہی ہے۔ پروگرام نے خاص طور پر زیادہ خطرے والے علاقوں کا احاطہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!